کسانوں کااستحصال کسی قیمت پرنہیں ہونے دیاجائے گا،رانا تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں گنے کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ملوں کی جانب سے کسانوں کو گنے کی مناسبت قیمت ادا نہ کرنے پر کین کمشنر کو آئندہ اجلاس میں گنے کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کر دی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کسی قیمت پر نہیں ہونے دیا جائے گا، شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو گنے کی مناسب قیمت ادا کریں، کاشتکاروں کو گنے کی فصل کا مناسب نرخ ملنا چاہیے۔
بورڈ نے ملک میں چینی کے سٹاک کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔