(ویب ڈیسک) الوارجن کی فلم "پشپا 2 دی رول"نے ریلیز کے پہلے دن 175.1 کروڑ روپے کمائی کرکے ہندوستانی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل یہ ریکارڈایس ایس راجامولی کی فلم "RRR" کے پاس تھا۔
"پشپا 2" نے باکس آفس پرزیادہ کمائی تلگو ورژن سے کی جہاں سے 95.1 کروڑ روپے کمائے جبکہ ہندی ورژن نے 67 کروڑ روپے کا بزنس کیا، تامل ورژن نے 7 کروڑ، ملیالم نے 5 کروڑ اور کنڑ ورژن نے 1 کروڑ کابزنس کرکے باکس آفس کمائی میں اپناحصہ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:فریال محمود کوبولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگاپڑگیا
فلم میں الو ارجن نے ایک بار پھر اپنے مشہور کردار پشپا راج کو نبھایا ہے، رشمیکا مندانا سری ولی اور فہد فاضل بھنور سنگھ شیکاوت کے کردار میں نظر آئے ہیں۔ فلم کی کہانی سرخ چندن کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے اور اسے سکومار نے ڈائریکٹ کیاہے۔
ماہرین کے مطابق "پشپا 2" ہفتے کے اختتام تک 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر سکتی ہے۔