بچوں کو بھی آزادی رائے کا حق حاصل ہے،جسٹس منصورعلی شاہ

عدلیہ کو بچوں کے حقوق کا احساس ہے، جج کو کمرہ عدالت میں بچوں کو سننا ہوگا

Dec 07, 2024 | 12:57:PM
بچوں کو بھی آزادی رائے کا حق حاصل ہے،جسٹس منصورعلی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہے کہ عدلیہ کو بچوں کے حقوق کا احساس ہے،بچوں کو بھی آزادی رائے کا حق ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہابدقسمتی سے ہمارے سامنے جب بچہ پیش ہوتا ہے ہم اس کو سنتے نہیں،ایک جج کو کمرہ عدالت میں بچوں کو سننا ہوگا،ہم کیسز میں بچوں کے والدین کو سن لیتے ہیں،آئندہ بچہ عدالت میں پیش ہو تو بچے کی بات کو سنیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ بچے نہ صرف ہمارا مستقبل بلکہ ہمارا حال بھی ہیں، بچے کل کے لوگ نہیں آج کے افراد ہیں، میں ججز کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچوں کے لیے انصاف کس قدر اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت میں بچہ  جب پیش ہوتا ہے تو ان کو بات کا موقع نہیں دیتے، ہم کیسز میں بچوں کے والدین کو سن لیتے ہیں۔