100 سالہ دولہا اور 102 سالہ دلہن نے شادی کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 100 سالہ شخص نے دولہا اور 102 سالہ خاتون نے دلہن بن کر ورلڈ گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔
شادی دو افراد کو ایک بندھن میں باندھتا ہے، اس کے لیے کوئی خاص عمر تو مقرر نہیں مگر دنیا میں شادیاں عموماً جوان یا زیادہ سے زیادہ ادھیڑ عمر میں کی جاتی ہیں، لیکن 100 سالہ شخص نے دولہا اور 102 سالہ خاتون نے دلہن بن کر ورلڈ گنیز بک آف ریکارڈ میں عمر رسیدہ نوبیہاتا جوڑے کے طور پر اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
تاہم امریکا میں 100 برنی لٹمین نے اپنی یونیورسٹی فیلو 100 سالہ مارجوری فٹمین کو اپنی دلہن بنا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی شادی کے بعد ان کے معمر ترین نوبہیاتا جوڑا ہونے تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برنی لٹمین اور مارجوری فِٹمین فیسلیٹی کی ایک پارٹی میں ملے، یہاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک ہی وقت میں یونیورسٹی آف فیلیڈیلفیا میں پڑھ چکے ہیں، لیکن کبھی ایک دوسرے کا سامنا نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی
یہ ملاقاتیں بعد ازاں بڑھیں اور پھر دوستی سے محبت میں ایسی تبدیل ہوئیں کہ دونوں نے باقی ماندہ زندگی ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی۔
یہ دونوں کی ہی دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل لٹمین اور فِٹرمین کی پہلی شادیاں 60 برس سے زیادہ عرصے تک قائم رہیں۔
اس حوالے سے معمر نوبیہاتا جوڑے کی رشتے دار سارہ سیشرمین نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں خوش قسمت تھے کہ ایک دوسرے کو ملے اور 100 برس کی عمر میں انہیں ایک بار محبت مل گئی۔