قوم کو مبارک ہو مہنگائی کی شرح6سال کی کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم 

Dec 07, 2024 | 14:29:PM
قوم کو مبارک ہو مہنگائی کی شرح6سال کی کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر ساڑھے تین فیصد (3.57) پر آنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی، 4 اکتوبر 2018  کے بعد آج پرائس انڈیکس  کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس میں رواں ہفتے کی نسبت آج مہنگائی کی شرح میں 39.11 فیصد کی بڑی کمی معاشی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے، عوام سے کئے گئے اپنے ہر وعدے پر قائم ہوں، عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے دن رات محنت کا عہد کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بطور خادم پاکستان اپنے کئے گئے ہر عہد پر قائم ہوں، روزگار کی فراہمی، ملکی صنعتی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر، دوست ممالک سے سرمایہ کاری میں اضافہ، سفارتی تعلقات میں استحکام پاکستان کی ترقی کے سفر کی عکاسی ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہماری سیاسی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں، ملکی ترقی کے سفر میں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔