حکومت کی بہترین پالیسیوں سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے: وزیر خزانہ 

Dec 07, 2024 | 14:34:PM

(24  نیوز)  وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔

 کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارت اورسرمایہ کاری کےفروغ کیلئے اقدامات ناگزیرہیں، حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کامعیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے اس لیے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سےمہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہترزرمبادلہ کمارہی ہیں، میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں احتجاج سے 190ارب روپے یومیہ کا معاشی نقصان ہوتا ہے، ملک میں معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، ملک کو درست سمت پر گامزن رکھنے کیلئے پالسیوںں کا تسلسل ناگزیر ہے، سب کو ملکر ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا جاری رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کو روکا گیا ہے، پٹرولیم منصوعات کی سمگلنگ کے حوالے سے ملک گیر سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ممنوعہ اشیاء کی سپلائی اور فروخت روکنے کیلئے کام کررہے ہیں، تین صوبوں میں اس حوالے سے اقدامات ہوچکے ہیں، سندھ حکومت سے مل کر بھی اس حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دینی ہے۔ 

مزیدخبریں