آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک اور کمپنی سے معاملات طے  

Dec 07, 2024 | 15:10:PM
آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک اور کمپنی سے معاملات طے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک)آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک اور کمپنی سے معاملات طے پاگئے۔

ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق سیف پاور کمپنی کے بورڈ نے پاور پرچیز ایگریمنٹ معاہدے میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

بورڈ نے ٹیرف تبدیل کر کے ٹاسک فورس کے تجویز کردہ ٹیرف پر نظرثانی کی ہے، سیف پاور کمپنی ’ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے‘ ٹیرف معاہدے پر عمل کی پابند ہوگی۔

 5 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ اور معاہدوں کا خاتمہ باہمی اتفاق سے ہوا ،ذرائع کے مطابق کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اعلامیے کے ذریعے مطلع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک مزید معاہدے سامنے آنے کا امکان ہے۔