(24 نیوز)ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے مہنگے موبائل فون سمیت بڑی مقدار میں منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان برآمد کرلیا ۔
کسٹمز ایئرپورٹس (لاہور) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ملتان ائیر پورٹ پر ملزم دبئی سے ایف زی 339 پرواز کے ذرائعے ملتان پہنچا تھا، جہاں چیکنگ کے دوران ان دیکھے بیگز کی موجودگی کا پتا چلا۔
کارروائی کے دوران ان بیگز کی سکیننگ اور تلاشی کی گئی جہاں سے بڑ مقدار میں غیر قانونی سامان برآمد ہوا۔
کسٹمز حکام کے مطابق ان اشیاء میں 158 مہنگے موبائل فون شامل تھے جن کی مالیت 4 کروڑ روپے ہےاور بڑی مقدار میں منشیات بھی شامل ہیں۔