ڈراما ایکٹ :غیراخلاقی پرفارمنسز پرمتعدد تھیٹر فنکاروں کونوٹس جاری
خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،مانیٹرنگ کیلئے مزید اہلکاروں کی سمری بھیج دی، پکار انتظامیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)پنجاب آرٹس کونسل نے غیراخلاقی ڈراما پرفارمنسز پرمتعدد فنکاروں کو ڈرامہ ایکٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ۔
پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے جن سٹیج اداکاراؤں کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری کیے گیے ان میں اداکارہ زارہ خان ، آفرین خان، کومل خان ، ہنی چوہدری،خوشبو خان اور ندا چوہدری شامل ہیں،اداکارہ رینا ملتانی بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس کی زد میں آئی ہیں۔
مرد اداکاروں کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں اداکار عقیل حیدر ،ساقی خان ،عظیم وکی،امجد رانا اور گڈو کمال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈراموں میں اتنے پیسے نہیں کہ میرا کچن چل سکے، صحیفہ جبار خٹک
فنکاروں کونوٹس سٹیج مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے ویڈیو ثبوت کےساتھ مانیٹرنگ پر جاری کئے گئے،تمام فنکاروں کو پنجاب آرٹس کونسل نے طلب کرکے ان سے تحریری وضاحت مانگی ہے۔
پکار انتظامیہ کاکہناہے کہ ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی اب بالکل بھی نہیں کرنے دیں گے،مانیٹرنگ کے لیے مزید اہلکاروں کی سمری بھی اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔