عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی آنے کے بعد نئی عالمی قیمت 2632ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوکر 274400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 235254روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔