موسیقی کی دنیاکانیابادشاہ کون؟نئی فہرست جاری ہوگئی

"اسپاٹی فائی" کی فہرست میں طلحٰہ انجم پہلے،عمیر دوسرے اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں

Dec 07, 2024 | 16:03:PM

 (ویب ڈیسک) گلوکاروریپر طلحٰہ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکارکا اعزازاپنے نام کرلیا۔

"اسپاٹی فائی" کی جانب سے 2024 کے مقبول ترین پاکستانی فنکاروں، گانوں اور ٹرینڈز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس  کے مطابق ریپر طلحٰہ انجم پہلے ، عمیر دوسرے اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں،عاطف اسلم اس سے قبل تین سال تک اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے تھے۔

1997 میں وفات پانے والے قوالی کے شہنشاہ استادنصرت فتح علی خان بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

اسپاٹی فائی کے مطابق اس سال پاکستان میں مقامی موسیقی سننے والوں کی تعداد میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکاروں میں بھارت سے ارجیت سنگھ نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے،ان کے بعد پریتم، کرن اوجلا، شبھ اور سدھو موسے والا ٹاپ فائیو میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ خانزشاہ رخ ،سلمان اورعامرخان ایک ساتھ فلم کرنے کو تیار

پاکستان کے مقبول فنکاروں میں طلحٰہ انجم چھٹے،عمیر نویں اورعاطف اسلم دسویں نمبر پر ہیں جو مقامی موسیقی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

2024 ء میں سب سے زیادہ سنا جانے والا مقامی گانا"مانو" اور انورال خالد کا"جھول" رہا، بین الاقوامی گانوں میں انو جین کا "حسن" سب سے زیادہ سنا گیا جبکہ "جھول" دوسرے اور انو جین کا ہی "جو تم میرے ہو" تیسرے نمبر پر رہا۔

 پاکستانی فنکاروں کے مقبول ترین البمز میں عمیر کا البم "راک سٹار وِدآؤٹ اے گٹار"پہلے، طلحٰہ انجم کا "اوپن لیٹر" دوسرے اور عمران خان کا "انفارگیٹ ایبل" تیسرے نمبر پر رہا،اس فہرست میں نصرت فتح علی خان کا"ریفارمڈ" اور عاصم اظہر کا "بے مطلب" بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں