’بھاگ کر نہیں جائیں گے‘جسٹس منصور علی شاہ کا استعفیٰ سے متعلق سوال پر جواب
یہ سب قیاس آرائیاں ہیں،جو کام کر سکتا ہوں وہ جاری رکھوں گا،جسٹس منصور علی شاہ کی غیر رسمی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیدیا۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ کی خبروں سے متعلق غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب قیاس آرائیاں ہیں،بھاگ کر نہیں جائیں گے،جو کام کر سکتا ہوں وہ جاری رکھوں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے جسٹس منصور علی شاہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کے مستعفی ہونے سے متعلق افواہیں درست ہیں؟جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، بھاگ کر نہیں جائیں گے، جو کام کر سکتا ہوں، اسے جاری رکھوں گا۔
ضرورپڑھیں:9 مئی اور 24 نومبر کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کھل جائیگا، خواجہ آصف
سینئر جج سپریم کورٹ کا کہنا تھا ابھی ایک کانفرنس پر آیا اس کے بعد دوسری پر جا رہا ہوں، نظام کو جتنا بہتر کرنے کا اختیار ہاتھ میں ہے وہ کریں گے۔
قبل ازیں بچوں کو انصاف کی فراہمی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے بار بار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ کیا۔