چیمپئنز ٹرافی،ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے، سب بہتر ہوگا: محسن نقوی

آئی سی سی کی میٹنگ تھی لیکن ملتوی ہو گئی، ابھی کسی شرط پر بات نہیں کروں گا،چیئرمین پی سی بی

Dec 07, 2024 | 17:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں تمام گراؤنڈز کی حالت جلد بہتر ہوجائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہاں گراؤنڈز نہیں ہیں وہاں زمین خریدی جائے گی، جو میدان پہلے سے موجود ہیں ان کی حالت بہتر کرنی ہے، ہر شہر میں گراؤنڈز کو فعال کرنے پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک لیول پر ہر چیز کو بہتر کرنا ہے تا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی آئیں، ہماری خواہش ہے کہ پشاور کا اسٹیڈیم تیار ہوجائے اور دیگر میدانوں کی تزین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو۔

چیمپئنز ٹرافی2025 کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے، سب بہتر ہوگا، آنے والے دنوں میں قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں ملیں گی۔

ضرورپڑھیں:’محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے‘

فیصل آباد میں ہمارے پاس پریکٹس کے وینیوز نہیں ہیں،پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی گراؤنڈز بنائیں گے،آج آئی سی سی کی میٹنگ تھی لیکن ملتوی ہو گئی،میں ابھی کسی شرط پر بات نہیں کرونگا،ابھی آئی سی سی سے بات چل رہی ہے،کوشش ہے پاکستان کرکٹ اور پاکستان کےلئے بہتر ہو،میں کسی چیز پر ابھی بات نہیں کر سکتا،اگر آئی سی سی پروگریس کرے گی تو دنیا کی کرکٹ پروگریس کرے گی،آج آئی سی سی کی میٹنگ تھی لیکن ملتوی ہو گئی۔