اینجلو میتھیوز 8 ہزار سے زائد رنز بنانیوالے سری لنکا کے تیسرے کرکٹر بن گئے

Dec 07, 2024 | 17:55:PM

(ویب ڈیسک)سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز 8 ہزار انٹرنیشنل رنز بنا کرکے تیسرے سری لنکن کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 

انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرکےیہ کا اعزاز حاصل کر لیا،میتھیوز8 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے سری لنکن کھلاڑی بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے 71 گیندوں پر 40 رنز بنائے، اس موقع پر انہوں نے8 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

 ان سے پہلے یہ اعزاز کمارا سنگاکار اور مہیلا جے وردھنے کے پاس تھا، سنگاکارا سری لنکا کی جانب سے 134 ٹیسٹ میچوں میں 12400 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں، مہلا جے وردھنے نے 149 ٹیسٹ میچ کھیل کر 11814 رنز بنا رکھے ہیں۔

اینجلو میتھیوز اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، انہوں نے 116 ٹیسٹ میچ کھیل کر 8006 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے 7164 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ جے سوریا 6973 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

مزیدخبریں