پی ٹی آئی احتجاج کے بعد لاشوں کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع
اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں 39 مقدمات درج کیے جاچکے،اسلام آباد میں 51،کراچی میں 2،سکھر ،حیدرآباد میں 4،4 مقدمات درج کیے جاچکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک )پی ٹی آئی کےاحتجاج میں ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،درجنوں مقدمات درج کرلئے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف آئی اے ملک بھر میں متحرک ہوچکی، سوشل میڈیا پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف ٹاسک فورس نےگرینڈ آپریشن شروع کردیا ،ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےگرفتاریاں شروع کردیں،اب تک لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں 39 ایف آئی آرز کا اندراج ہوچکا ہے۔
ضرور پڑھیں: موہن داس کرم چند عمران گاندھی اور نمک حرام
سائبرکرائم ونگ نے 13ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا ہے۔
دوسری جانب سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے 51 ایف آئی آرز کا اندراج کیاہے،کراچی2 سکھر اور حیدر آباد میں4،4 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےکوئٹہ سےبھی3مقدمات کااندراج کیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تھا اور سینکڑوں کارکن ڈی چوک تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہوگئے تھے جبکہ پارٹی قیادت چائینہ چوک سے فرار ہوگئی تھی ۔