سندھ ہائیکورٹ بار کے نتائج کا اعلان،صدر کی نشست پرسرفراز میتلو کامیاب

Dec 07, 2024 | 18:46:PM
سندھ ہائیکورٹ بار کے نتائج کا اعلان،صدر کی نشست پرسرفراز میتلو کامیاب
کیپشن: سرفراز میتلو ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،صدر کی نشست پرسرفراز میتلو کامیاب ہو گئے۔

نتائج کے مطابق سرفراز میتلو نے 2971 جبکہ ان کے مدمقابل حسیب جمالی 2264 ووٹ حاصل کئے،نائب صدر کی نشست پر محمد راحب لاکھو جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مرزا سرفراز احمد کامیاب  ہو گئے، اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر وسیم سیف،خازن کی نشست پر تیمور مرزا کامیاب قرار پائے،خاتون کی ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر فائقہ امین کامیاب ہو گئیں۔

نو منتخب صدر بیرسٹر سرفراز میتلونے سٹی ٹوئنٹی ون سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کرتا ہیں،اب بار اور وکلاء کی فلاح کیلئے پورا سال کام کرینگے، ان کاکہناتھا کہ یہ جیت میرے ووٹرز اور سپورٹرز کے نام۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کورین صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک، نتیجہ کیا رہا؟ایوان سے بڑی خبر آ گئی