خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن ، صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبر پختوںخوا میں تین کامیاب آپریشن پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کیے گئے جس پر صدر مملکت ، شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،ضلع ٹانک، شمالی وزیرستان اور ٹھل میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ مختلف کارروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔
اہم شخصیات نے کہا کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس ، ملکی سلامتی کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ،پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے پر شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار ۔