گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ خان کو مغرور اور عزت نفس سےمجروح کرنے والا انسان قرار دیا

Dec 07, 2024 | 19:09:PM
 گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ خان کو مغرور اور عزت نفس سےمجروح کرنے والا انسان قرار دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی کئی رومانوی فلموں میں سپرہٹ گانے دینے والے گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے شاہ رخ خان کو مغرور اور عزت نفس سے مجروح کرنے والا انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشہور ہونے کے بعد اچھا انسان نہیں رہے۔ 

معروف بھارتی گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ خان کی کئی فلموں کے لیے مشہور گانے گائے جس کی وجہ سے انہیں بھی شہرت ملی،گلوکار نے 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان کیلیے کئی گانے گئے اور پھرکنگ خان و ابھیجیت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے، اس معاملے پر ویسے تو گلوکار خاموش رہتے تھے مگر اب انہوں نے اس معاملے پر کھل کر بات کی ہے۔

ابھیجیت کے مطابق انہوں نے جب اس بات کو محسوس کیا کہ شاہ رخ خان ایک بڑے  سٹار بننے کے بعد اچھے انسان نہیں رہے اور مغرور ہوگئے ہیں تو پھر ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ ایک تو مجھے کریڈٹ نہیں دیا جاتا تھا اور دوسری سب سے اہم بات جب آپ کی عزت نفس مجروح کی جائے تو پھر آپ کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ اب بہت ہوگیا،ابھیجیت نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کیلیے نہیں بلکہ اپنے کام کیلیے گانا گا رہا تھا، پھر احساس ہوا کہ شاہ رخ میرے علاوہ سب کو تسلیم کرتے ہیں مگر میرے ساتھ سیٹ پر ایک چائے فروش والے بندے جیسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو پھر میں نے شاہ رخ کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : موسیقی کی دنیاکانیابادشاہ کون؟نئی فہرست جاری ہوگئی

گلوکار نے بتایا کہ شاہ رخ کے رویے سے صرف مجھے نہیں بلکہ دیگر اداکاروں اور گلوکاروں کو بھی شکایت تھی اور انہوں نے مجھ سے ذاتی طور پر کہا تھا کہ یہ بہت غلط ہورہا ہے جس پر میں نے کہا تھا کہ آپ بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے رکیں اور پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

ابھیجیت نے دعویٰ کیا کہ ’یہ معاملہ صرف ایک بار نہیں ہوا بلکہ 2 فلموں میں ہوا جس پر میں نے فرح خان سے بات کی اور کہا کہ اگر آپ ہمیں کریڈٹ نہیں دیں گے تو ہم گانا نہیں گا سکتے، میں نے شاہ رخ کو واضح کیا تھا کہ جب تک آپ تسلیم نہیں کریں گے میں آپ کیلیے کام نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود شاہ رخ سے مجھے کوئی رنجش نہیں البتہ اُن سے میرا رشتہ ٹوٹ گیا ہے، اب شاہ رخ خان اتنے بڑے  سٹار بن گئے کہ وہ انسان نہیں رہے یا شاید انہیں اپنے مقام کا اندازہ نہیں رہا تو میں کیوں کوئی اچھے کی امید رکھوں۔

ابھیجیت نے کہا کہ میں جو کل تھا وہی آج ہوں اور اپنے طریقے سے کام کررہا ہوں، شاہ رخ خان سے معافی مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں کیونکہ میں اُن سے 6 سال بڑا اور ہم دونوں میں انا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم"ویلکم ٹوپنجاب" کیلئے گلوکارعلی عباس کے گانوں کی ریکارڈنگ