ہیروئن کاسٹ کرنے ’ہیرا منڈی‘ گئے، جہاں ریما دکھائی گئی لیکن اسے مسترد کیا، ناصر ادیب

Dec 07, 2024 | 19:25:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف مصنف اور فلمساز ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک فلم کیلئے ہیروئن کی سیلیکشن کیلئے ”ریڈ لائٹ ایریا“ (ہیرامنڈی) گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان سے ملوایا گیا لیکن انہوں نے ریما کو مسترد کردیا۔

ناصر ادیب نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران بتایا کہ ماضی میں جب انہوں نے اور یونس ملک نے نئی اور چھوٹی کاسٹ پر فلم بنانی چاہی تو انہوں نے نئی ہیروئنز کو تلاش کرنا شروع کیا،ناصر ادیب کے مطابق فلم میں غلام محی الدین سمیت دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں فلم کے لیے دو نئی ہیروئنز تلاش کر رہے تھے۔

فلمساز نے بتایا کہ نئی ہیروئنز کی تلاش کے لیے یونس خان نے انہیں ”ہیرا منڈی“ چل کر لڑکیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا جس پر دونوں وہاں گئے،انہوں نے کہا یونس ملک نے مجھے کہا کہ دو لڑکیوں کو انتخاب کرنا ہے تو چلتے ہیں، میں نےپوچھا کہاں؟ تو انہوں نے کہا ریڈ لائٹ ایریا میں، میں نے کہا چلیں‘۔

یہ بھی پڑھیں : فلم"ویلکم ٹوپنجاب" کیلئے گلوکارعلی عباس کے گانوں کی ریکارڈنگ

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ریڈ لائٹ ایریا کہتے ہیں ہیرا منڈی کو، ہم گئے وہاں، وہاں ہمیں بڑا پروٹوکول ملا، ہیروئن کی جو ماں تھی اس نے چائے وائے سب کچھ کیا، تھوڑی دیر بعد ایک لڑکی سامنے آئی دیکھا اس کو  یونس ملک نے بھی دیکھا میں نے بھی دیکھا، اس کی ماں نے بڑی تعریفیں کیں کہ میری بیٹی یہ ہے وہ ہے فلاں ہے، یونس ملک نے کوئی خاص ری ایکشن نہیں دیا میں نے بھی نہیں لیا، ہم دونوں کو اچھی نہیں لگی،ناصر ادیب نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ہم واپس آگئے، ریجکٹ کردیا، بعد میں وہ سپر سٹار ہیروئن بنی، اس کا نام تھا ریما‘۔

 ناصر ادیب نے کہا کہ مجھ سے یونس ملک نے پوچھا ریما کیوں پسند نہیں آئی؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس اس کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آرٹسٹ کی آنکھیں نہیں بولتیں تو آرٹسٹ بیکار ہے لیکن عزت اللہ نے دینی ہوتی ہے، ریما انڈسٹری میں آئی اور وہ سپر ہٹ ہوگئی، جوکہ ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ خان کو مغرور اور عزت نفس سےمجروح کرنے والا انسان قرار دیا

مزیدخبریں