(24نیوز) بھارت میں طویل عرصے سے جاری کسانوں کے احتجاج کو عالمی سطح پر زبردست حمایت مل رہی ہے ۔ امریکی پاپ سنگر ریہانہ ، للی سنگھ اور جئے سین کے بعد اب سوسان سنرڈن اور جمیلہ جمیل جیسے ہالی ووڈ کے عالمی اداکاروں نے بھی کسانوں کے احتجاج کی تائید کر دی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ سٹار سوسان سنرڈن نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کی تائید میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بھی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہوں ۔ انہوں نے لکھا کہ آخر یہ کسان کیوں احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ جس کا عنوان ’’ ہندوستان میں کسان کیوں احتجاج کررہے ہیں؟ ‘‘ کو ہائش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسانوں کی بات سنی جانی چاہئے ۔ اداکار جمیلہ جمیل نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں کسانوں کی تائید کی ہے ۔ انٹرنیٹ بند کرنے پر بھی کئی عالمی سٹارز نے مودی حکومت پر خوب تنقید کی ہے۔