اداکارہ سنی لیون سے دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس کی تفتیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی اداکارہ سنی لیون سے کیرالا پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں درج کیس کے سلسلے میں ایک پرائیوٹ ریزارٹ میں تفتیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچی شہر کے ایک ایونٹ منیجر کی جانب سے اداکارہ کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی کا ایک کیس درج کروایا گیا ہے۔ شکایت گزار آر شیارس نے جو کوچی اور اسکے آس پاس تقریبات منعقد کرتے ہیں انہوں نے کیرالا پولیس کے پاس شکایت درج کرائی کہ سنی لیون نے ان سے 29 لاکھ روپے وصول کئے تھے اور ریاست کیرالا میں مختلف تقاریب میں شرکت کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں۔ کرائم برانچ کے ذرائع نے توثیق کی کہ پولیس نے اداکارہ سے پوچھ گچھ کی۔ پولیس کے مطابق سنی لیون نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پیسہ لیا تھا لیکن ان کا ارادہ دھوکہ دینے کا نہیں تھا۔