خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

Feb 07, 2021 | 12:13:PM
خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی، خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی اہلیہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کورونا کے باعث چل بسیں وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ڈاکٹر انیلہ نصیر نے گائنی میں اسپشلایزیشن کی تھی اور کئی برس سرکاری ہسپتال میں خدمات سرانجام دیتی رہیں تاہم 2007 میں انہوں نے سرکاری نوکری چھوڑ کر اپنی کلینک شروع کی۔