(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد ہونیوالا برائیڈل کٹیور ویک 2021 اپنی تمام تر خوبصورتی اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
لاہور کے نجی ہوٹل میں ہونیوالے سہ روزہ فیشن ویک کے آخری روز 8 ڈیزائنرز کے ملبوسات ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔آخری روز جاندار موسیقی کے ساتھ ساتھ عروسی ملبوسات اور ماڈلز کی حسین اداؤں نے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے۔برائیڈل کٹیور ویک کے آخری دن وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے برائیڈل اور پارٹی وئیر ملبوسات کی نمائش سے خود کو انڈسٹری میں متعارف کروایاہے ,اس فیشن میلہ کے آخری دن اداکارہ حریم فاروق، منیب فاروق، اسفر رحمان، سونیا حسین اور ریشم شوز ٹاپر بنیں۔