اداروں کی ساکھ کو مجروح کرنا ملکی مفاد میں نہیں:مصطفیٰ نواز کھوکھر 

Feb 07, 2021 | 12:47:PM

(24نیوز) پیپلزپارٹی کےسینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے پر اثر انداز ہونے کی واضح کوشش ہے۔معزز سپریم کورٹ اور فاضل جج صاحبان کی رائے ابھی آ ئی نہیں لیکن آرڈیننس کا اجراء کر دیا گیا۔سیاسی فائدے کے لئے اداروں کی ساکھ کو مجروح کرنا کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔

 مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ حکومتی اقدام سے اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں۔ بار کونسلز اور وکلاء تنظیموں کو اس معاملہ پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ہر قومی ادارے کو متنازع بنایا ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کر کے اپنے اندر کی بغاوت کو دبانا چاہتی ہے۔
 

مزیدخبریں