کراچی  میں موسم خشک، رات ٹھنڈی ہو گی 

Feb 07, 2021 | 14:26:PM

(24 نیوز)محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت  کراچی کا موسم خشک اور رات کو  موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 17 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ  کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
 

مزیدخبریں