( 24 نیوز)امریکا کے صدر جو بائیڈن کے دائیں پاؤں میں آنے والا فریکچر مکمل طور پر ٹھیک ہو گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ سال نومبر میں اپنے کتے سے کھیلتے ہوئے پھسل گئے تھے ، جس کے باعث ان کا ٹخنہ مڑنے سےپاؤں میں فریکچر ہوا تھا۔صدر جو بائیڈن نے دس ہفتوں بعد ڈیلاویئر میں ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر کو معائنہ کروایا، آرتھوپیڈک ماہر نے ان کا ایکسرے لینے کے بعد پاؤں کا ٹخنہ مکمل ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی ۔ جو بائیڈن نےفریکچر پاؤں کے لئے کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ کا بھی استعمال کیا تھا۔