(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خودیوٹرن خان بن چکے ہیں، ماضی میں جو کچھ عمران نے کہا اس پر یوٹرن لیا۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمراد علی شاہ نے سینٹ الیکشن سے متعلق کہا کہ سنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے لوگوں پر یقین نہیں اس لئے شو آف ہینڈ کا بول رہے ہیں۔ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے کہنے پر پورے صوبے میں کارروائیاں کر رہے ہیں، 30 سالہ لیز کی زمین زراعت کے لئے تھی مگر اس پر فارم ہاؤس بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کی ایگریکلچر زمین ہے تو اس پر کمرشل نہیں بنا سکتے ہیں۔