خالد اعوان کی آبائی گاؤں آمد پر فارن کرنسی کی برسات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیپلز پارٹی امریکا کے صدر خالد اعوان کی صدر بننے کے بعد پہلی بار آبائی گاؤں پہنچنے پر غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خالد اعوان کا امریکا سے آبائی گاؤں آمد پر غیر ملکی کرنسی نچھاور کر کے جشن منایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کی گاؤں آمد کی خوشی میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ، درہم، ملائیشین کرنسی، چائینز ین اور پاکستانی کرنسی کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔پاکستانی و غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات دیکھ کر عوام نوٹوں پر جھپٹ پڑے۔