صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی توہین ہے : احسن اقبال

Feb 07, 2021 | 15:33:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے۔آرڈیننس سپریم کورٹ کی توہین ہے، سپریم کورٹ کو حکومتی آرڈینس ختم کرنا چاہیے۔

نارووال میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ اوپن الیکشن پر صدارتی آرڈیننس آئین اور سپریم کورٹ کی آزادی پرحملہ ہے۔صدارتی آرڈیننس کا مقصد عمران نیازی کے دوستوں کو این آر او دینا ہے، یہ عمران نیازی کے دوستوں کو نوازنے کا پیکیج ہے۔

 احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 18ویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے،   58 ٹو بی کے بحال کرنے کا بھی آرڈیننس بحال ہو سکتا ہے،  آرڈیننس سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں