سینٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کا قانون پاس کرانے کیلئے حکومت کے پاس اکثریت نہیں،وزیر خارجہ 

Feb 07, 2021 | 16:19:PM
 سینٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کا قانون پاس کرانے کیلئے حکومت کے پاس اکثریت نہیں،وزیر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینٹ انتخابات اوپن کرانے سے متعلق ہمارے پاس قانون سازی کے لئے دو تہائی اکثریت نہیں۔ ہم چاہتے ہیں ایسا شفاف نظام لایا جائے جس میں کرپشن اور خریدوفروخت کے بازار بند ہو جائیں۔ پی ڈی ایم جتنا مرضی لانگ مارچ یا احتجاج کرلے تاہم لٹیروں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ مہنگائی قانون سازی سےکم نہیں ہوتی اگر قانون سازی سے مہنگائی کم ہوتی تو ہم کل ہی قانون لے آتے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ حکومت سینٹ انتخابات میں شفافیت قائم رکھنے اور ووٹوں کی خریدو فروخت ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کے لئے اوپن بیلٹ انتخابات چاہتی ہے۔ دونوں جماعتوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی شق 23 میں لکھا تھا کہ سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جائیں گے تاہم اب دونوں جماعتیں اپنے قول سے پیچھے ہٹ چکی ہیں ہم نے اس مقصد کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ آئینی تشریح کی جائے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے سینٹ کے سابق انتخابات میں تحریک انصاف نے شکایت ملنے پر اپنے 20 ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے بے دخل کردیا تھا ۔جبکہ پی ڈی ایم ایک طرف حکومت کو جعلی حکومت کہتی ہے اور دوسری طرف سینٹ انتخابات میں حصہ لیکر اسی جعلی اسمبلی میں جاناچاہتی ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ مریم نواز کو عمران فوبیا ہوگیا ہے۔ نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلا کر گلے لگایا اور کشمیریوں سے بغاوت کی۔