اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے،معید یوسف

Feb 07, 2021 | 17:58:PM
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے،معید یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کاکہنا ہے کہ ہندوستان افغانستان میں پاکستان کےخلاف سازش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کیا ہوا وعدہ پورا کرے۔
معید یوسف نے ترکی کے انادولو نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہچانے کے گرد گھومتی رہتی ہے،ہماری جامع سکیورٹی پالیسی ہے جس کا ہدف انسانی سلامتی اور فلاح ہے ، خطے میں امن ہندوستان کے درست سمت میں چلنے پر منحصر ہے ،پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات دنیا کو فعال طریقہ سے باور کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر زمین کے تنازعہ سے پہلے انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مغربی میڈیا بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر سرزش کر رہا ہے،پاکستان امن کیلئے اور اصولی طور پر بات چیت کیلئے کھڑا ہے ،یہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔
معید یوسف نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے ہندوستان کو صحیح اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وژن کے تین ستون ہیں،علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری پاکستان پوری دنیا کو معاشی اڈے فراہم کرنے کےلئے کھلا ہے ،پاکستان کا ہدف سرحدوں اور علاقے میں امن ہے۔