پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل کر دکھاﺅں گا, وزیراعلیٰ پنجاب

Feb 07, 2021 | 18:23:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے آیا ہوں اور قسمت بدل کر دکھاؤں گا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے ، یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار قبائلی علاقے زین پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ مقامی لوگوں کے ساتھ پتھریلی زمین پر بیٹھ گئے ،انہوں نے قبائلی لوگوں سے بلوچی زبان میں گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ ترین علاقو ں کی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ، سابق حکمرانوں نے آپ جیسے لوگوں کے علاقو ں پر کوئی توجہ نہیں دی، ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے۔


انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقو ں میں 4 چھوٹے ڈیم بنیں گے ، 13 سمال ڈیمز کی فیزیبلٹی رپورٹ کی تیار ی کا معاہدہ ہو چکا ہے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ آپ کی خوشحالی کےلئے جو کچھ کر سکا کر گزروں گا، قبائلی لوگوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزار نے بارتھی کا بھی دورہ کیا، انہوں نے بارتھی میں بارڈر ملٹری پولیس تھانے کا دورہ کیا اورتھانے میں اہلکاروں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل پوچھے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نادرارجسٹریشن و اراضی ریکارڈ سنٹر اوربارتھی میں سیاحتی پوائنٹ کا بھی دورہ کیا،انہوں نے ریسکیو 1122سنٹر بھی دیکھا۔

مزیدخبریں