کورونا سے سند ھ میں24 گھنٹوں میں32اموات ہو ئیں،وز یر اعلیٰ سید مرا د علی شا ہ کی بر یفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کو رونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں9136نمونوں کی جانچ کی گئی ،مزید399 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں32اموات ہوئیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیراعلی سندھ نے بتا یا کہ اموات کی مجموعی تعداد4119 ہوچکی ہے۔ آج مزید410مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وقت19369مریض زیر علاج ہیں۔ 555مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ضلع شرقی73،جنوبی 68، کورنگی25، ضلع وسطی 16،ضلع غربی 18 اور ملیرمیں سے13 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔ بدین33،حیدرآباد 31، جیکب آباد 16،مٹیاری 13،سجاول 9،ٹنڈو محمد خان8، جامشورو7،سانگھڑ6،دادو5،لاڑکانہ اور نوشہروفیروز4۔4، قمبر اور ٹنڈو الہیار3۔3، شکارپور اور سکھر میں سے1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ۔