راولپنڈی ٹیسٹ ،شاہینوں کو9 وکٹیں،پروٹیز کو جیت کیلئے مزید 243 رنز درکار

Feb 07, 2021 | 18:41:PM

(24نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا  نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالیے جبکہ  پروٹیز کو جیت کیلئے مزید 243 رنز درکار ہیں۔پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 298 رنزبناکرآئوٹ ہوئی یوں اس نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان کے 370 رنزکے تعاقب میں پروٹیز نے چوتھے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنزبنالیے ہیں۔کھیل کے اختتام پر ایڈن مارکرم 59 اوررسی وان ڈرڈسن 48 رنزبناکرکریزپرموجود ہیں جبکہ ڈین ایلگر17 رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید 243 رنز جبکہ پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز 6 کھلاڑی آٹ پر شروع کی تو محمد رضوان 28 اور حسن علی صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔حسن علی 5 رن بنا کر مہاراج کا شکار ہو گئے جبکہ یاسر شاہ 23 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے لیکن دوسری جانب محمد رضوان اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور انہوں نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

نعمان علی نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری 185 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 115 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے اور وہ پاکستان کی جانب سے 2014 کے بعد سنچری کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 298 رنزبناکرآئوٹ ہوئی یوں اس نے مہمان ٹیم کو 370 رنز کا ہدف دیا۔

مزیدخبریں