وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 فروری کو طلب کر لیا

Feb 07, 2021 | 19:07:PM
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 فروری کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 فروری منگل کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس کانو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام سے متعلق چیئرمین ٹاسک فورس بریفنگ دیں گے، وزارت مواصلات میٹروبس منصوبے کے با رے میں بریفنگ دیگی۔ اسلام آبادمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرکی تقرری،کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے متعلق فیصلے کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔ نئے چیئرمین اوگرا کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ کابینہ 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری پر بھی غور کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی،اقتصادی اورمعاشی صورتحال پرغورہوگا جبکہ کابینہ 2 فروری کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔