ایران، غیرقانونی مقیم 66 پاکستانی لیویز کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی مقیم 66 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے لیویز کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں غیرقانونی مقیم پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کررہے تھے اوربہتر روزگار کیلئے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ۔
ایرانی سکیورٹی فورسز نے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والوںمیں خیبر پختونخوا7،پنجاب 49 ،سندھ3 ، بلوچستان 6 اور آزاد کشمیر کا ایک شہری شامل ہے۔
راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس سٹاف کی جانب سے ان کی سکریننگ بھی کی گئی ،ابتدائی کارروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔