(24نیوز)وکٹ کیپر بلے با ز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں پارٹنرشپ لگتی رہتی ہے کیونکہ پانچ دن کا ٹیسٹ ہوتا ہے جیسے ہما ری پارٹنرشپ لگی ویسے ان کی لگی، لیکن ہم ان کی پارٹنرشپ توڑ دیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق محمد رضوا ن نے پر یس کا نفر نس میں کہا ہے کہ تیسرے دن جب پاکستان کھیل رہا تھا تو تب پچ پر بلے با زی کرنا بہت مشکل تھی ۔ہماری میچ سے قبل اور آج بھی جو میٹنگ ہوئی تو اس میں یہی بتایا گیا کہ صرف جیت کے لیے جانا ہے۔ ہم کل سائوتھ افریقہ کو جلدی آئوٹ کریں گے اور ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہادری اللہ کو پسند ہے۔ اس لیے بہادری سے کھیلا اور اللہ نے عزت دی اور سنچری بن گئی۔ میرا مکمل یقین ہے کہ اللہ محنت کرنے والے کو ہمیشہ پھل دیتا ہے۔ یاسرشاہ نے مجھے کہا کہ پچاس تو میں بھی کر لیتا ہوں اگر آپ نے آج سنچری کی تو میں اپ کو بلے باز مانوں گا۔
اللہ نے عزت د ی، سنچری بن گئی، محمد رضوان
Feb 07, 2021 | 19:19:PM