(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پوتی اورمسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہو گئیں ۔
ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ سر پر چوٹ آنے پر مہر النسا کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کردیاگیا،جہاں ان کا آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔ترجمان کا مزید کہناہے کہ مہر النسا کی حالت خطرے سے باہر اور روبہ صحت ہیں ،مہرالنسا کے زخمی ہونے پر مریم نواز کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی۔
دریں اثنا مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کی گاڑی کو حادثے کی اطلاع پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کو ٹیلیفون کیا،حسین نواز ، حسن نواز ،سلمان شہباز، علی ڈارنے مریم نواز سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا اور مہرالنسا کی خیریت دریافت کی ، اہلخانہ نے مہرالنسا کی جلد صحتیابی کےلئے دعاکی، نواز شریف نے مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا مشورہ دیا۔