(24نیوز)سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام پھیلانے اور پاکستان بنانے میں اولیا ء او رصوفیائے کرام کا اہم کردار ہے، انہوں نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی، امن اور پیار و محبت کے لئے کام کیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینیٹر رحمان ملک نے دربار عالیہ عیدگاہ شریف حاضری دی اور سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان سے تفصیلی ملاقات کی ۔اس مو قع پر سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات اور پیر حسان حسیب الرحمان،پی پی پی پنڈی کے چوہدری افتخار احمد، چوہدری تنویر ایڈوکیٹ، راجا عمار، چوہدری فرخ اسماعیل ایڈوکیٹ بھی مو جو د تھے۔ رحمان ملک کی خصو صی درخوا ست پر پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
قیا م پاکستان میں اولیا ء او ر صوفیائے کرام کا اہم کردار ہے،سینیٹر رحمان ملک
Feb 07, 2021 | 19:49:PM