(24 نیوز)پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کا دوسرے دن بھی سراغ نہ مل سکا،اندھیرے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیاگیا۔
پاکستانی کوہ پیما کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتنی بلندی اورسردی میں حادثے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہے، یقین ہے انہوں نے چوٹی سرکرلی ہے اورواپسی پر حادثہ ہوا۔ذرائع کاکہناہے کہ علی سدپارہ، جان سنوری اور پولیش کوہ پیماکی تلاش کیلئے آپریشن کرنے یا موخرکرنے کافیصلہ جلد کیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق کے ٹی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیماﺅں کی تلاش کیلئے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن کیاگیاجس میں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹروں اور 4ماہر کوہ پیماﺅں نے حصہ لیا،لیکن ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا، بالاخر ریسکیو ٹیم کو ناکام واپس لوٹا پڑا۔
واضح رہے کہ علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔گزشتہ روز بھی آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔