ڈی ایچ کیوہسپتال ژوب کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا،وزیراعلیٰ جام کمال

Feb 07, 2021 | 20:37:PM
ڈی ایچ کیوہسپتال ژوب کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا،وزیراعلیٰ جام کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ژوب میں ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال میں موجود ڈیڑھ سو سال پرانی عمارت ایک قیمتی اثاثہ ہے، ڈی ایچ کیوہسپتال کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا،ان کاکہناتھا کہ انگریز دور میں صحیح معنوں میں کام ہوا جس کی بدولت انگریز دور کی بلڈنگز آج بھی موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برن یونٹ کا بھی افتتاح کیا، انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ جام کمال نے ڈاکٹر کمال خان چوک تا ایئرپورٹ روڈ کی تعمیر کے توسیع منصوبے افتتاح کیا، وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاکہ 60 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ رواں سال جون میں مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے فورٹ سنڈیمن کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی سپیکر بابر موسی خیل، صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔