جعلی راجکماری خواب میں بھی وزیر اعظم کے نا م سے ہڑ بڑا نےلگتی ہے، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان ناصرف آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ عوامی اعتماد کیساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد پی ڈی ایم میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔