(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس مستردکردیا، مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سے اقتدارمیں آنے والی پی ٹی آئی کوسینٹ میں اکثریت میں نہیں آنے دینگے ہم نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا کہا ہے اب طریقہ کار ہم خود طے کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن سابق وزیراعظم مرحوم ظفر اللہ جمالی کی رہائش گاہ پر گئے اوران کے بیٹوں سے تعزیت کی،انہوں نے کہاکہ میر ظفر اللہ ایک بہت ہی مدبر انسان تھے، ملکی سیاست میں ایک مقام رہا ہے انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
میڈیا سے گفتگومیں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کومذاق بنادیاگیا،آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے،ان کے لوگ انہیں ووٹ نہیں دیناچاہتے اس لئے اوپن بیلٹ کی بات ہورہی ہے،خدشہ ہے سینیٹ میں 2018کے الیکشن والاحال ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مسخرہ حکومت اور نااہل وزیراعظم ہیں، انکا آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، وزیراعظم نے کشمیر میں تقریر میں ریاست کے بیان کی نفی کی ہے، کشمیر پر عمران خان کا موقف درست ہے یا وزرات خارجہ کا معلوم نہیں ۔
پی ٹی آئی کو سینٹ میں اکثریت لینے نہیں دینگے،فضل الرحمان
Feb 07, 2021 | 21:10:PM