سی پیک کے مکمل ثمرات خطے میں امن ہونے پر ملیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

Feb 07, 2021 | 21:34:PM
سی پیک کے مکمل ثمرات خطے میں امن ہونے پر ملیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کاکہناہے کہ سی پیک کے مکمل اصل ثمرات تب ملیں گے جب پورے خطے میں مزید امن ہو گا۔
میرضیالانگو نے سی پیک سے متعلق اپنے بیان میں کہاہے کہ سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہے، سی پیک کے ذریعہ پسماندہ علاقوں میں ترقی وخوشحالی آئے گی،ملک دشمن چندعناصرسی پیک کوناکام کرناچاہتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کے مدد سے سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنارہوگا، سی پیک ایک طویل مدتی منصوبہ ہے، جس نے توانائی، انفرا سٹرکچر، صنعتوں اور روزگار کی تخلیق کیلئے پایا جانے والے خلا کو پر کرنے میں مدد کی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت ترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔