میانمار میں فوجی بغاوت نامنظور ، عوام سرا پا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام دوسرے روز بھی سڑکوں پر، مختلف شہروں میں بھرپور احتجاج ، لوگوں نے فوجی بغاوت کے خلاف بھر پور تحریک شروع کردی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس دوران سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں مارچ کرتے لوگوں نے فوجی بغاوت نامنظور کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے میانمار کی سربراہ آن سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق احتجاج کے باعث سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ اہم مقامات پر راستے رکاوٹیں لگا کر بند بھی کیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا، فوجی بغاوت کے بعد سے 160 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔