نواز شریف اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے،رانا ثنا اللہ 

Feb 07, 2021 | 23:33:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ نواز شریف اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے،قائد ن لیگ اپنا علاج مکمل کروا کر ہی واپس آئیں گے،نواز شریف خود بھی ملک واپس آنے کیلئے بے چین ہیں۔
لیگی رہنما نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چور چور کے نعرے لگانے سے اکانومی نہیں چل سکتی،اب یہ بات ثابت ہو چکی کہ یہ ملک نہیں چلا سکتے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو سافٹ ہونے پر مجبور کیا، وزیراعظم ٹاسک فورس نے سوائے بھتہ خوری کے کوئی کام نہیں کیا،عام آدمی کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کوئی حکومت موجود ہی نہیں ہے.
رانا ثنا اللہ کا مزید کہناتھا کہ اس وقت کوئی حکومت نہیں،وزرا من مانی کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،انھوں نے چیئرمین نیب کو ویڈیو کے ذریعے قابو کر رکھا ہے،ویڈیو کے ذریعے حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے۔

مزیدخبریں