(24 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پابندیاں ختم نہیں کر سکتے۔
امریکی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکا مذاکرات کیلئے پابندیاں ہٹانے کی شرط تسلیم نہیں کرے گا ،ایران کو یورنیئم کی افزودگی ہر صورت روکنا ہوگا۔
ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے،امریکی صدر کااعلان
Feb 07, 2021 | 23:53:PM