کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بابر اعظم نے تین کیچز پکڑے جس کے بعد پی ایس ایل میں ان کے کیچز کی تعداد 35 ہوگئی۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑی محمد نواز کو سب سے زیادہ کیچز پکڑنے میں پیچھے چھوڑا ہے۔ محمد نواز پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 33 کیچ پکڑ چکے ہیں۔
Is he everywhere? @babarazam258 takes another catch. @CJordan gets @manuz05. #HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvIU pic.twitter.com/XWKrTgxnjz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2022
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بابر اعظم سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان وکٹ کیپنگ فیلڈر بنے ہیں۔ بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ کامران اکمل کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 52 کیچز پکڑے ہیں۔
“Iss khel ka sher kaun?” #HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvIU pic.twitter.com/M2O0yrrLeV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2022
یہ بھی پڑھیں: چڑیا گھر میں جادو دیکھ کر بندر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ویڈیو وائرل
Wow Bobby!! ????#HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvIU pic.twitter.com/Habdg9AgYX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2022