کورونا سے مزید 38 افراد جاں بحق۔۔ 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں کوروناوائرس نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، سندھ میں 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 966 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 779 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 44 ہزار 403 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 252، سندھ میں 7 ہزار 905، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 53، اسلام آباد میں 988، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریض جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند۔۔ طلبا کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی