کینیڈا میں کورونا ویکسین کیخلاف ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا ویکسین لازمی قرار دیئے جانے کیخلاف ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے اوٹاوا میں ایمرجنسی لگا دی ۔
یہ بھی پڑھیں: مسافرطیار ہ گرکرتباہ۔۔7 افرادہلاک
تفصیلات کے مطابق مظاہرین 29 جنوری کو دارالحکومت پہنچے تھے، انہوں نے اپنے ٹرک سڑکوں پر اور گلیوں میں کھڑے کرکے جگہ جگہ خیمے لگا لیے جس سے شہر کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اوٹاوا کے میئرنے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کی وجہ سے بننے والی صورت حال شہر کے رہائشیوں کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ہماری تعداد زیادہ ہے، اور ہم یہ جنگ ہا رہے ہیں۔ اس صورت حال کو تبدیل ہونا چاہیے، ہم کو اپنا شہر واپس لینا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج امریکہ اور کینیڈا کے بارڈر پر اس وقت شروع ہوا جب ان کے لیے کورونا کی ویکسین لازمی قرار دی گئی، تاہم پھر احتجاج کا رخ کورونا وائرس کے ضمن میں ہونے والی بندشوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے خلاف ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پانچ روز تک گہرے کنویں میں پھنساننھا ریان زندگی کی بازی ہار گیا